سردار تنویر الیاس پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی محترمہ فریال تالپور سے بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات ، پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان،
ان کے ہمراہ ممبر قانون ساز اسمبلی علی شان سونی اور سردار احمد صغیر بھی پاکستان پیپلپزپارٹی میں شامل ہوئے کراچی میں ہونے والی ملاقات سابق صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان،پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض ، وزیر حکومت ضیاء القمر بھی موجود تھے
محترمہ فریال تالپور نے سردار تنویر الیاس کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کیا،اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے فریال تالپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے وہ اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔

Comments are closed.