سیاست کا نیا موڑ،تنویر الیاس کی شمولیت چوہدری یاسین کا اظہارِ مسرت
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)سابق وزیرِاعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، چوہدری محمد یاسین کی رہائش گاہ پر ملاقات۔
چوہدری محمد یاسین نے سابق وزیرِاعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور پارٹی میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک خاندان کی مانند ہے۔ آپ کی شمولیت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے اور میں دل کی گہرائیوں سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔”
آپ نے اپنے مختصر دورِ حکومت میں آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا، تعمیر و ترقی کے اہم منصوبوں کا آغاز کیا اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے۔ ان خدمات پر میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”
ہم سب مل کر پاکستان پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں مضبوط بنائیں گے اور ریاست کے عوام کے لیے ایک جامع اور مؤثر پالیسی پلان لے کر آئیں گے۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان پیپلز پارٹی اپنا تاریخی اور فعال کردار جاری رکھے گی۔
اس موقع پر وزیر حکومت سردار ضیاء القمر ، مشیر حکومت سردار احمد صغیر ، ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد ، سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین ، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید ، سردار عمر تنویر خان سمیت سابق وزیراعظم کی پولیٹیکل ٹیم ممبران بھی موجود تھے ۔

Comments are closed.