ایکشن کمیٹی کالانگ مارچ ،3اہلکاران سمیت6 شہری جاں بحق

ایکشن کمیٹی کالانگ مارچ ،3اہلکاران سمیت6 شہری جاں بحق

مظفر آباد،راولاکوٹ،پلندری،دھیرکوٹ ،ارجہ ،میرپور،ڈڈیال (نمائندگان کشمیر ایکسپریس)آزاد کشمیر میں تیسرے روز بھی شٹر ڈائوں اور پہیہ جام رہا ،ایکشن کمیٹی کا میرپور سے مظفر آباد لانگ مارچ شروع

 

مظفر آبادسمیت دیگر علاقوں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں،فائرنگ اور پتھرائو سے 6شہری جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3پولیس اہلکار بھی شہیدہو گئے جبکہ 150 کے قریب سویلین اور پولیس اہلکار زخمی ،حالات کشیدہ ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں تیسرے روز بھی شٹر ڈائون اور پہیہ جام رہا ۔

 

ایکشن کمیٹی کی کال پر میرپور سے مظفر آباد کی طرف لانگ مارچ شروع ۔ریاستی دارلحکومت مظفر آباد ،چمیاٹی دھیر کوٹ اور ڈڈیال میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم جس جے نتیجے میں 7شہری جبکہ 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ درجنوںشہری اورمتعددپولیس اہلکار زخمی ہو گئے

 

جان کی بازی ہارنے والوں کی شناخت ڈڈیال میں فریدساکن جرائی ، مظفر آباد میں گوجرہ اور بابو محلہ کے رہائشی نوجوان فرحان اور اویس جبکہ چمیاٹی دھیر کوٹ میں عنصر جاویدکے نام سے ہوئی جبکہ شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشیداور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ جبکہ کانسٹیبل طاہر رفیع شہید کا تعلق مظفر آباد سے ہے،دھیرکوٹ چمیاٹی میں مظاہرین نے پولیس گاڑیاں بھی نذر آتش کر دیں

 

پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے بعد ڈڈیال ،دھیرکوٹ اور ہل کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ۔ریاست بھر میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بدستور بند ہے ۔چمیاٹی دھیرکوٹ سے قافلہ کوہالہ کی طرف چل پڑاجبکہ ریاست بھر میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے ۔

 

پولیس کی جانب سے ضلع بھمبر میں کریک ڈائون وزیراعظم آزاد کشمیر کے بھائی چوہدری احسان الحق ،پی ٹی آئی بھمبر کے صدر شہزاد سمیت درجنوں گرفتار کر لئے گئے دوسری جانب ڈڈیال اور کوٹلی،تتہ پانی ،سنہسہ ،کھوئی رٹہ ،نکیال کے قافلے راولا کوٹ کے جانب رواں دواں جبکہ راولا کوٹ اور پلندری و دیگر علاقوں کے قافلے بھی مظفر آباد کی جانب چل پڑے۔

 

باغ سے بڑا قافلہ دھیر کوٹ سے ہوتا ہوا کوہالہ کی جانب گامزن ہے۔ آزاد کشمیر میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ادھرشہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے حکومت سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت قانونی کاروائی کر رہے ہیں کسی بھی مسلح جھتے کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Comments are closed.