مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا کھلا جیل بن چکا،شیری رحمان

مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا کھلا جیل بن چکا،شیری رحمان

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)سنیٹر شیری رحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری سات دہائیوں سے یہ سیاہ دن دیکھ رہے ہیں

 

کشمیر دنیا کا سب سے بڑا کھلا جیل بن چکا ھے کشمیر میں اس وقت نسل کشی ہورہی ھے دنیا میں اس وقت نسل کشی پر اسرائیل اور بھارت کو کھلی چھوٹ ھے

 

پاکستان کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کردار پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کشمیر میں نسل کشی کر رہا ہے اور زمینوں پر قبضے کر رہا ھے

 

بھارت بڑی نام نہاد جمہوریت کا دعویدار ھے مگر شرمناک قوانین سے کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ھے بھارت اب کشمیر پر فائنل قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے

 

اتنے ظلم اور دہشت کے باوجود کشمیری ڈٹے ہیں ہم آزاد کشمیر میں عالمی میڈیا کو رسائی دیتے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں ویزا نہیں دیتا

Comments are closed.