محتسب سیکرٹریٹ آزادکشمیرکی ہفتہ صفائی مہم کاآغاز

محتسب سیکرٹریٹ آزاد جموں و کشمیر کے زیرِ انتظام ہفتہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

 

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)محتسب سیکرٹریٹ آزاد جموں و کشمیر کے زیرِ انتظام ہفتہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ مہم کے آغاز پر شرکاء نے صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک آگاہی واک میں بھی حصہ لیا۔

 

جس میں سروس ٹریبونل، محکمہ زکوٰۃ، محکمہ کالجز، وائلڈ لائف اینڈ فشریز، آئی ٹی بورڈ، محکمہ معدنیات، بلدیہ کے افسران، اہلکاران اور وکلاء کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

 

اس موقع پر شرکاء نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس کے گرین ایریا کی صفائی کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محتسب سیکرٹریٹ محترمہ شازیہ اشرف نے کہا صفائی نصف ایمان ہے

 

صفائی، نظم و ضبط اور سرسبز ماحول کی بحالی معاشرتی ذمہ داری بھی ہے اور وقت کی اہم ضرورت بھی۔انہوں نے موقع پر موجود ادارہ جاتی ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ پارکنگ کو متعلقہ مخصوص جگہ منتقل کیا جائے،

 

شجرکاری اور گرین بیلٹ کی خوبصورتی کا مسلسل خیال رکھا جائے اورگرین ایریا کی باقاعدہ صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ محتسب سیکرٹریٹ آزاد جموں و کشمیر اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

Comments are closed.