انوررضا کی قیادت میں صحافیوں کے وفدکی کشمیرایکسپریس دفترآمد

کپتان انور رضا کی قیادت میں صحافیوں کے اعلیٰ سطحی وفد کی کشمیر ایکسپریس دفتر آمد

اے کے این ایس کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سابق صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کپتان انور رضا کی قیادت میں صحافیوں کے ایک معزز اور اعلیٰ سطحی وفد نے کشمیر ایکسپریس کے دفتر کا دورہ کیا اور اے کے این ایس کے نو منتخب عہدیداروں کو شاندار الفاظ میں مبارکباد پیش کی۔

 

وفد نے نو منتخب صدر سردار زاہد تبسم، سیکرٹری فنانس اعجاز خان، نائب صدر نثار کیانی، سیکرٹری اطلاعات دلاور بخاری، ممبر ایگزیکٹو باڈی جاوید چوہدری سمیت پوری کابینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ادارہ مزید فعال، مضبوط اور صحافت کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

وفد میں سینئر صحافی قربان ستی، زمان مغل، علی رضا علوی، جاوید بھاگٹ، سحر اسلم، ماجد افسر، خضر ملک، رشید ملک، سردار حمید، سردار شاہد، آصف ہمدانی، خالد محمود، مجاہد نقوی، حاجی عبدالعزیز، زاہد خان، محمد خالد، خالد گردیزی، شہزاد خان سمیت دیگر نمایاں صحافی شامل تھے۔

 

کشمیر ایکسپریس کی جانب سے ایڈیٹر شمیم اشرف،جوائنٹ ایڈیٹر رازق بھٹی،اسپیشل رپورٹر اقبال اعوان، کاشان زاہد، اقبال صمیم اور دیگر صحافیوں نے پرتپاک انداز میں مہمانوں کا استقبال کیا۔

 

اس موقع پر صحافی برادری کو درپیش مسائل اور صحافت کی آزادی کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ سردار زاہد تبسم اور ان کی ٹیم تجربہ کار اور وژن رکھنے والی قیادت ہے جو آزاد کشمیر سمیت یہاں جڑواں شہروں میں صحافتی اداروں کو متحد کرنے اور صحافت کے معیار کو بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

 

دورے کا اختتام خوشگوار ماحول اور آئندہ بھرپور طریقے سے ساتھ چل کر صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کی جدوجہد کے عزم کے ساتھ ہوا۔

Comments are closed.