وزیراعظم کی فخر الزماں کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے پیپلز پارٹی آزادکشمیر پنجاب زون کے صدر چوہدری فخر الزماں کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ میں شرکت

گلپہڑہ گوجر خان (کشمیر ایکسپریس نیوز) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے پیپلز پارٹی آزادکشمیر پنجاب زون کے صدر چوہدری فخر الزماں کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

 

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری محمد ریاض ،ترجمان صدر مملکت فدا حسین پراچہ ،وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی ،ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ ،معاون خصوصی سید عزادار شاہ کاظمی ،ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال,چییرمین علماء و مشائخ صاحبزادہ ذوالفقار ،صدر پی پی برطانیہ محسن باری ،پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل اظہر بڑالوی ،حافظ طارق محمود ،چوہدری کاشف ،ناصر خان ناصر ،بیرسٹر گل حسین ،بیرسٹر گل اخلاق ،رانا ناصر ،تصدق حسین گردیزی ،عبدالشکور صدیق ،ممتاز اینکر پرسن خواجہ اے متین، کے علاؤہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

 

اس موقع پر وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے چوہدری فخر الزماں سے تعزیت کا اظہار کیا اور کچھ دیر ان کے ساتھ رہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

Comments are closed.