مظفرآباد: چیف جسٹس سے IBA-ADRIC وفد کی ملاقات

مظفرآباد: چیف جسٹس سے IBA-ADRIC وفد کی ملاقات، ADR سیمینار پر بریفنگ وفد میں محترمہ نخبہ ممتاز قاضی، وقار جنجوعہ اور رَیّان زبیر شامل تھے

 

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان سےADRکے سربراہ بولینٹ سہیل کی قیادت میں IBA-ADRIC وفد نے ملاقات کی۔

 

وفد میں محترمہ نخبہ ممتاز قاضی، وقار جنجوعہ اور رَیّان زبیر شامل تھے۔اس موقع پر چیف جسٹس عدالت عالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین، رجسٹرار سپریم کورٹ اوررجسٹرار ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ جوڈیشری بھی موجود تھی۔

 

چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے IBA-ADRIC کے وفد کا سپریم کورٹ میں خیرمقدم کیا۔ اجلاس میں وفد نے 19تا 23جنوری 2026میں (Alternate Dispute Resolution ) کے حوالہ سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے سیمینار کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 

وفد نے بتایا کہ آئندہ ہفتے بین الاقوامی ماہرین اور غیر ملکی ٹرینرز اس سیمینار میںAlternate Dispute Resolution کے حوالہ سے بریفنگ و ٹریننگ دیں گے۔چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر نے بین الاقوامی ماہرین اور غیر ملکی ٹرینرز کی شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام عدالتی افسران، اسٹاف اور وکلاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنے گا اور عالمی تجربات سے استفادہ ممکن ہوگا۔

 

چیف جسٹس نے بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کی دلچسپی اور تعاون کو بھی خوش آئند قرار دیا اور IBA-ADRIC ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور انصاف کی فراہمی کو مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے وفد کے سربراہ مسٹر بولینٹ سہیل کو سپریم کورٹ کا سوینیئر بھی دیا۔ آخر میں چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس سعید اکرم خان کے ہمراہ وفد گروپ فوٹو بنوایا۔

 

اس موقع پر سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، جج سپریم کورٹ خالد یوسف چوہدری اور چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر جسٹس سردار لیاقت حسین ودیگر بھی موجود تھے۔

Comments are closed.