اسلام گڑھ،منشیات فروش گرفتار، 320 گرام چرس برآمد
اسلام گڑھ میں منشیات فروش گرفتار، 320 گرام چرس برآمد،ایس ایس پی میرپور خرم اقبال اور ڈی ایس پی چوہدری ضیاء اللہ کی خصوصی ہدایات
اسلام گڑھ(نامہ نگار) ایس ایس پی میرپور خرم اقبال اور ڈی ایس پی چوہدری ضیاء اللہ کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوۓ ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ عمیر رشید راجہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں منشیات فروش گرفتار
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ عمیر رشید راجہ نے گزشتہ روز معہ نفری منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوے مہران سجاد عرف مہری ولد شیخ سجاد ساکن حال پرانا اسلام گڑھ اور وسیم رشیدعرف جوجی ولد محمد رشید ساکن مہاجر کالونی کو گرفتار کرتے ہوئے 320 گرام چرس گردہ برأمد کر لیا
پولیس تھانہ اسلام گڑھ نے ایف أئی أر درج کر کے ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی ہے

Comments are closed.