سردار تنویر الیاس خان پر جھوٹے الزامات بے بنیاد، حقائق عدالت میں پیش کیے جائیں گے
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)سابق وزیراعظم آذادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے حوالے سے سوشل میڈیا اور کچھ میڈیا چینلز پر چلنے والی جھوٹے پروپیگنڈےاور بے بنیاد ایف آئی آر کے حوالے سے اصل حقائق سامنے آ گئے
موجودہ بے بنیاد ایف آئی آر اور اس سے جڑی خود ساختہ اور فرضی کہانی سے نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو گمراہ کیا گیا بلکہ سردار تنویر الیاس خان کی عزت و شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت جھوٹی مہم شروع کی گئی حالانکہ حقائق اس کے بلکل برعکس ہیں۔
پراپرٹی کی ملکیت، رجسٹری اور ادائیگی کی تفصیلات کی کاپیز ساتھ اٹیچ ہیں
الشمس ہوٹل صدر کی پراپرٹی دو حصوں پر مشتمل ہے جس کی فرنٹ سائیڈ ہوٹل اور شاپس ہیں اور تینوں بھائی اس میں شراکت دار ہیں، اس ہوٹل سے ملحقہ کی 7 مرلے کی تین منزلہ بلڈنگ ہے جو صرف سردار تنویر الیاس خان کی انفرادی ملکیت ہے،
یہ ساری بلڈنگ اور شاپس پچھلے کم و بیش بیس سال سے سردار تنویر الیاس خان کے زیر قبضہ ہیں اور دکانوں کا کرایہ بھی سردار تنویر الیاس وصول کر رہے ہیں اور سردار تنویر الیاس کا سٹاف یہاں رہائش پذیر رہا ہے۔
سن 2021 میں اس ساری پراپرٹی کی لیز رینوئل کے لیے مبلغ چودہ کروڑ چودہ لاکھ پچہتر ہزار روپے (14,1475000) سردار تنویر الیاس خان نے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میں ادا کیے جس کی رسید بھی موجود ہے۔
محض توقیر شاہ اور حنیف عباسی کی زہنی اختراع پر اعزازی کوآرڈینیٹر جو غیر قانونی طور پر خود کو وزیراعظم کا مشیر بتاتا ہے اس شخص کی کوئی حقیقت نہیں۔
آج تک کوئی باوقار بزنس مین اعزازی کوارڈینیٹر نہیں بنا بلکہ توقیر شاہ کے آفس سے جاری ہونے والے ایک آفس آرڈر کی پیداوار یہ سراسر فراڈ ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کے خلاف جعلی اور بے بنیاد پروپیگنڈہ مہم شروع کی گئی ہے۔
ان بیہودہ اور گھٹیا الزامات کے جواب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہر فورم پر کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے
پراجیکٹ پر کام کرنے والے ورکرز کی وہاں منتقلی خالصتا سردار گروپ آف کمپنیز کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کا فیصلہ ہے جو روٹین میں اپنے ورکرز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے رہتے ہیں،
معاملہ مزکورہ بھی کمپنی منیجمنٹ کا عام روٹین میں کیا جانے والا فیصلہ تھا جس سے سردار تنویر الیاس خان کا ذاتی حیثیت میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
تمام تر ملکیتی کاغذات سمیت جملہ ضروری ثبوت معزز عدالت کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور ساتھ ہی جعلی ایف آئی آر درج کرنے اور کروانے والوں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا تاکہ اصل حقیقت سب پہ آشکار ہو۔
بعض میڈیا ہاوسز اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے حقائق کی جانچ کیے بغیر نجی نوعیت کے معاملے کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل اور زاتی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں انشااللہ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔
سردار تنویر الیاسر وطن عزیز کی بہتری اور اس کی سیاسی، سماجی و معاشی ترقی کے لیے کے لیے ہمیشہ کی طرح مضبوط اور جاندار کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Comments are closed.