دربارعالیہ حضرت شاداب المعروف بابا شادی شہید کی عرس کی تقریب اختتام پذیر ہو گئی
سماہنی(کشمیر ایکسپریس نیوز)دربارعالیہ حضرت شاداب المعروف بابا شادی شہید کی عرس کی تقریب اختتام پذیر ہو گئی اختتامی تقریب میں وزیر اوقاف و وزیر اطلاعات آزاد کشمیر چوہدری رفیق نیئرنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،
ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسران اوقاف کے حکام اور دیگربھی ہمراہ تھے اس موقع پر عالم اسلام، پاکستان کی سلامتی، انسانیت کی فلاح مقبوضہ کشمیر کی آزادی آزاد کشمیر کی سالمیت اور استقامت فلسطین و مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
وزیر اوقاف اطلاعات چوہدری رفیق نیر نےچب فورم کے سربراہ راجہ یوسف،ممبر ضلع کونسل چوہدری عدیل علی شان ماسٹر اقبال وڈائریکٹر اوقاف محمدشفیق،پرویز اقبال اے ڈی،اے سی میاں حسام ساجدو دیگر معززین کے ہمراہ مزار پر حاضری دی،پھولوں کی چادرچڑھائی،
علماء کرام نےتلاوت کلام و درود و سلام پیش کیا۔معزز مہمان خصوصی وزیراوقاف چوہدری رفیق نیئر نے دربار کادورہ کیا، انتظامات کو سراہا،مزیدبہتری لانے کے لیے تمام ترتعاون دینے کا اعلان کیا۔رہائشی کمروں کا دورہ کیا
وزیراوقاف چوہدری رفیق نیئر نےخطاب کے دوران کہاکہ مقامی وزیرچوہدری علی شان سونی کی ذاتی کاوش سے سڑک کا مسئلہ آئندہ چند دنوں میں حل ہو گا۔وزیراوقاف اور وزیرزراعت مل کر اس مسئلے کوجلد حل کریں گے
انہوں نےبابا شادی شہید کی مذہبی خدمات و کرامات کوسراہا،زائرین کی راہنمائی کے لیئے کرامات کو کتابی شکل دینے کی ہدایت کی،
وزیر اوقاف اطلاعات چوہدری رفیق نیر نے تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا زائرین سے ملاقات کی لنگر خانے کا دورہ کیا ٹریفک انتطامات اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا
اس موقع پر وزیر اوقاف نے کہا کہ اسلام ہمیں اخوت درگزر محبت کا درس دیتا ہے اور اسی کے تحت زندگی گزارنی چاہیے ضلع بھمبر میں بہترین مذہبی ہم آہنگی کی فضا ہے جو کہ نہ صرف بھمبر بلکہ آزاد کشمیر بھر میں یہی صورتحال ہے کہ تمام مکاتب فکر ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں
زائرین کو ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے کہ ان کی بھرپور نگہداشت کی جائے،اولیاء کرام کی تعلیمات پہ عمل کرنے کا عزم کیا۔وزیرحکومت چوہدری علی شان سونی کے فرزند ممبر ضلع کونسل چوہدری عدیل علی شان نے بطور میزبان خوش آمدید کہا۔
عقیدت کا اظہارکیا۔سابق ایڈمنسٹریڑ غلام ربانی،چب فورم کےسربراہ 16 ویں نسل سے اولاد باباشادی شہید راجہ یوسف خان ،کیپٹن خان ندیم خان نے خصوصی شکریہ ادا کیا،
بابا شادی شہیدکی 16ویں اولاد اور شجرہ نسب کے حوالہ سے بتایا،پہلے مسلمان بادشاہ ریاست بھمبرکی خدمات کوسراہا۔قاری نثار احمد کی خدمات کو سلام پیش کیا۔
دربار بابا شادی شہید عرس کے موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چوہدری حق نواز اورایس پی ندیم عارف کی خصوصی ہدایات کے مطابق پولیس اور مجسٹریٹس نے بھرپور فرائض سر انجام دیے
جبکہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیے دیگر تمام محکمہ جات کے افسران واہلکاران بھی ڈیوٹی پر موجود رہے اور زائرین کی مدد میں مصروف رہے۔

Comments are closed.