وزیراعظم کا سکندر حیات کے نام سے منسوب گیٹ کا بورڈ اتارنے کا سخت نوٹس
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سوشل میڈیا پر سابق صدر ریاست و وزیراعظم سردار سکندر حیات مرحوم کے نام سے منسوب گیٹ کا بورڈ اتارے جانے کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر وائرل خبر کا نوٹس لے لیا
اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی گئی رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ اور مئیر کوٹلی کا اظہار تھا کہ سردار سکندر حیات مرحوم سے منسوب گیٹ کا بورڈ گذشتہ اپریل میں بارش اور آندھی کی وجہ سے پھٹ کر گر چکا تھا
جبکہ نیا بورڈ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی ہدایت پر اس سے پچاس فٹ دورلگایا گیا تھا جس کے اوپر وزیرا عظم آزاد کشمیر کے مجوزہ دورہ کے سلسلہ میں استقبالی بینر لگایا گیا
سردار سکندر حیات مرحوم کے نام کا بینر اتارنے کی خبر خلاف حقائق ہے جس پر وزیر اعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سردار سکندر حیات سے منسوب گیٹ پر انہی کے نام کا نیا بینر فوری طور پر لگایا جاے
انہوں نے کہا کہ سردار سکندر حیات ایک قومی راہنما تھے خطہ اور حکومت انکی خدمات کی معترف ہے ان سمیت کسی بھی راہنما جو اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں ان کے نام پر سیاست کیے جانے سے اجتناب کیا جانا چاہے

Comments are closed.