7 کروڑکی لاگت سے3کلومیٹرمنڈھول بائی پاس روڈکاافتتاح

7 کروڑ روپے کی لاگت سے 3 کلومیٹر منڈھول بائی پاس روڈ کا افتتاح،ہزاروں افراد مستفید ہونگے

 

عباسپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے منڈھول کے عوام سے کیا گیا ایک اور تاریخی وعدہ عملی جامہ پہنا کر سیاسی مخالفین کو واضح پیغام دے دیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست نعروں نہیں بلکہ عملی خدمت کا نام ہے۔

 

یونین کونسل بٹل منڈھول کا دہائیوں پرانا اور انتہائی اہم میگا ترقیاتی منصوبہ مکمل کرتے ہوئے سردار عبد القیوم نیازی نے 3 کلومیٹر طویل منڈھول بائی پاس روڈ کا افتتاح کر دیا

 

جس پر 7 کروڑ روپے لاگت آئی اور جس سے روزانہ ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔منڈھول آمد پر سردار عبد القیوم نیازی کا تاریخی اور فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔

 

عوام نے بھرپور نعروں، محبتوں اور جوش و خروش کے ساتھ اپنے قائد کا استقبال کیاافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ حلقہ عباسپور کو دانستہ طور پر پسماندہ رکھنے کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے۔ منڈھول کے اندر سڑکوں کا جال بچھ چکا ہے اور ان شاء اللہ باقی ماندہ منصوبے بھی جلد مکمل ہوں گے۔

 

انہوں نے اعلان کیا کہ حلقہ عباسپور کی پسماندگی کا خاتمہ ہی ان کا سیاسی منشور اور مشن ہے اور یہ مشن عوام کی طاقت سے ہر صورت پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

 

سردار عبد القیوم نیازی نے واضح کیا کہ انہیں عوامی مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ان کی سیاست کا بنیادی اصول ہے۔

 

سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ جن لوگوں نے برسوں اقتدار میں رہ کر عوام کو صرف وعدے دیے آج وہ ہماری کارکردگی پر سوال اٹھانے کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے۔

 

انہوں نے معیاری تعمیر پر ایس ڈی او شاہرات گوہر صدیق، سب انجینئر مرزا عامر، کنٹریکٹر شیراز اور شہزاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی پہچان ہی شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل ہے۔

 

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہمیشہ ان کی سیاست کا محور رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاتفریق حلقہ اور بلاتفریق عوام کو سہولیات دینا ہی اصل سیاست ہے۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ یہ سفر رکے گا نہیں، پسماندگی کا خاتمہ کریں گے اور عوام کے اعتماد پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے

 

تقریب میں ممبر مجلس عاملہ و سابق امیدوار ضلع کونسل سردار محمد شکیل، چیئرمین یونین کونسل بٹل منڈھول اکمل حسین نقیبی، نوجوان پی ٹی آئی رہنما انجینئر ذیشان الیاس، لوکل کونسلرز سردار مسعود احمد، مزمل بازار، سائیں کلیم، ریٹائرڈ انسپکٹر ملک رشید، سکندر جنگی، سائیں محمد خالد، مدرس (ر) سردار ارشد، عارف اعوان، طارق اعوان، راجہ محمد اقبال، جاوید مغل، طارق جنہال، معروف جنہال، سردار بشارت عباسی، لوکل کونسلر جھاوڑہ وارڈ ندیم عباسی، سردار ریاض، سابق امیدوار کونسلر سردار افتخار، اجمل حسین، ریٹائرڈ پی ٹی شفیق عباسی، صغیر عباسی، چوہدری جہانگیر، حاجی قدرت، نعیم اعوان، محمد ادریس، چوہدری منگو، راجہ وسیم اصغر، سردار حبیب، سان کشمیری، محمد احسان آزاد، حسنیں تنویر، عدنان آفتاب، ماجد خیامی، رضا آفتاب، سردار محمد رزاق سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

مقررین نے منڈھول بائی پاس روڈ کو علاقے کے لیے ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سردار عبد القیوم نیازی نے عملی سیاست سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ قیادت وہی ہوتی ہے جو کام کر کے دکھائے۔

Comments are closed.