8 فروری کا پورا پاکستان اور کشمیر جب باہر نکلے گا پھر روکنا مشکل ہو گا ،عبدالقیوم نیازی
کھوئی رٹہ(غلام محمود جرال سے)تحریک انصاف آزاد کشمیر اور سینئررہنما اشرف قمر کی رہائش گاہ گیائیں گجراں کے مقام پر سٹریٹ مومنٹ اور 8 فروری کی کال کے سلسلہ میں گرینڈ میٹنگ زیر صدارت مرکزی نائب صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بشیر گورسی ایڈووکیٹ منعقد ہوئی
مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض فاروق چوہدری ایڈووکیٹ نے انجام دئیے میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت مفتی انوار الحسن نے حاصل کی
میٹنگ سے جاوید شاہد ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بشیر گورسی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا میٹنگ سےسردار عبدالقیوم خان نیازی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو قائد پاکستان عمران خان کی کال پر لبیک کہیں 26 و 27 ویں ترمیم کے بعد پاکستان میں انصاف ملنا مشکل ہو گیا ہے
خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا جو بڑا ظلم ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،8 فروری کی خان کی کال پر ہم بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں ہم آزاد کشمیر بھر میں خان کا پیغام پہنچائے گے ہمارے کارکنان کو کوئی دبا نہیں سکا نہ جھکا سکا
ہمارا 18 جنوری کو کرلی میں پروگرام تھا مگر ان لوگوں نے ہمارے پروگرام کو روکا مگر آپ نے اس پروگرام کو گیائیں میں منعقد کر ثابت کر دیا کہ خان کے سپاہیوں کو کوئی روک نہیں سکتا انشاءاللہ اب کوٹلی میں ایک بڑا پروگرام کرینگے
ہمیں کو ڈرا یا دھمکا نہیں سکتا ہم نعرہ ہی کشمیر بنے گا پاکستان لگاتے ہیں ہمارا شیر آپ نے بند کیا ہوا 8 فروری کا پورا پاکستان اور کشمیر جب باہر نکلے گا پھر آپ کو روکنا مشکل ہو گا اور آخر کار خان کو باہر نکالنا ہو گا
پیپلز پارٹی والوں آپ کس کا نعرہ لگا رہے ہو یہ آئین ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا تھا اس کو کیوں تباہ کر رہے ہو یہ متفقہ آئین تھا ووٹ کو عزت دو والے اب کدر ہیں نواز شریف اپ تو ہارے ہوئے ہو کیسے حکمرانی کر رہے ہو ووٹ کو عزت دو کی جنگ تو عمران خان لڑ رہا ہے
یہاں سے کچھ لوگ منحرف ہوگئے ہیں جو کچھ عرصہ پہلے کیا کہہ رہے تھے ہم خان کے سپاہی ہیں جو لوٹے بن گے ہیں ان کی عزت تو لوٹے جتنی بھی نہیں رہی یہ مینڈیٹ کس کا تھا ان کے پاس یہ گیت اب کس کے گا رہیں ہیں
انہوں نے سیاست میں گند پھیلا دیا ہے تنویر الیاس کیسے فارغ ہوا فلور کراسنگ کا قانون موجود ہے مگر یہاں عجیب سسٹم ہے کراچی کے بعد سہنسہ کے اندر ایک بہت بڑا پروگرام ہو
جس سے حکمران خوفزدہ ہیں 18 جنوری کے پروگرام کو روکنے کے لئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کوٹلی آمد کا اعلان کر کے ہمارا پروگرام ختم کیا گیا 8 فروری کی جو بھی کال ہو گی
اس پر پوری کشمیری قوم لبیک کہے گی دونوں پارٹیاں ملکر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی یہ دونوں پارٹی صرف نورا کشتی کھیل رہی ہیں۔

Comments are closed.