2کامیاب جلسے،چوہدری یاسین کاعوام کے تعاون پر شکریہ

2کامیاب جلسے،چوہدری یاسین کاعوام کے تعاون پر شکریہ،چٹان کی طرح ساتھ دینے والے عوام کا مشکور ہوں، چوہدری یٰسین

 

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ کوٹلی اور چڑھوہی کی عوام نے کامیاب جلسوں کے ذریعے مجھے جو مان دیا ہے

 

میں اس کے لیے دونوں حلقوں کے عوام کا شکرگزار ہوں ہماری کامیابی سے لیکر آج تک چٹان کی طرح میرے ساتھ کھڑے ہیں آج میں جو بھی اپنے حلقوں کے عوام کی وجہ سے ہوں میں ان کی محبتوں کا مقروض ہوں

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں مجھے میرے دوستوں کارکنوں نے عزت سے نوازہ

 

انہوں نے کہا کہ دو دن میں دو بھرپور جلسے ایک ریکارڈ ہے انہوں نے کہا کہ میں ان حلقوں کے عوام کا ہمیشہ کے لیے مقروض ہوں

 

انہوں نے کہا کہ میرے پاس وہ الفاظ ہی نہیں کہ جن سے ان کا شکریہ ادا کر سکوں انہوں نے کہا کہ بس اتنا ہی کہوں گا شکریہ کوٹلی شکریہ چڑہوئی

Comments are closed.