بھمبر ،بھارتی یوم جمہوریہ،کشمیریوں کایوم سیاہ،احتجاجی ریلی 

بھارتی یوم جمہوریہ ،کشمیریوں کا یوم سیاہ ،بھمبر میں احتجاجی ریلی

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)بھارت کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر ضلعی ہیڈکوارٹر بھمبر میں ایک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز نے کی۔ یہ ریلی ڈی سی آفس بھمبر سے شروع ہو کر چلڈرن پارک چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

 

چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف،چیئرمین بلدیہ الطاف ابراہیم،چیئرمین بھمبرڈوپلمنٹ فورم چوہدری مختار،صدر جریدہ افسران تنظیم انجنئیرچوہدری فاروق زبیر،صدرسٹیزن فورم اقبال انقلابی،محمداساممہ سمیت ،ننھے طلبا،ضلعی و تحصیل افسران،اساتذہ سمیت تمام مکاتب فکر سےکثیر افراد شریک ہوئے ۔

 

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی خصوصی ہدایات پر 26 جنوری 2026 کو ضلع بھر میں یومِ سیاہ منایا گیا۔ احتجاجی ریلی صبح 10:30 بجے ڈی سی آفس بھمبر سے روانہ ہوئی، جس میں ضلعی انتظامیہ، سرکاری افسران، مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، سول سوسائٹی کے نمائندگان، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

افسرمال قیصرمحمود شمس نے فوکل پرسن کے فرائض سرانجام دیئے۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے 26 جنوری بھارتی یومِ جمہوریہ کو مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

چلڈرن پارک چوک پر منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی، شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت اور بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کا دن ہے۔

 

صدر سٹیزن فورم اقبال انقلابی ،چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمدیوسف،محمداسامہ و دیگر مقررین نے کہا کہ بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، جنہیں عالمی برادری کو فوری طور پر نوٹس میں لینا چاہیے۔

 

بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کے ساتھ معرکہ حق کے طرز پر مرمت بھی ضروری ہے۔عالمی میڈیا کو مقبوضہ وادی میں رسائی دیں ۔کشمیرمیں مظالم بند کریں۔بچوں خواتین کو اغوا اور قتل عام کا گھناونا سلسلہ بند کریں۔بھارت جعلی جمہوریت کادہشت گرد ملک ہے جو نہ صرف مسلمانوں بلکہ انسانیت کا قاتل ہے

 

ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز نے ریلی میں شرکت کرنے والے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، شہریوں تاجروں وکلا صحافیوں بلدیاتی نمائندگان،سول سوسائٹی، نوجوانوں اور طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد اور حقِ خودارادیت کی حمایت حکومتِ آزاد کشمیر کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامی امور کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ احتجاج پُرامن ماحول میں مکمل ہو اور کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہ ہو۔

 

اجتماع کے اختتام پرڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختارنے عالم اسلام استحکام پاکستان،آزادکشمیر کی سلامتی،مقبوضہ کشمیر کی آزادی شہدائے کشمیر،فلسطین کی آزادی، سول و مسلح افواج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اس کے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔

 

۔ضلعی پولیس نے سیکورٹی جبکہ ٹریفک پولیس نے فرائض ٹریفک نظم و ضبط کے حوالہ سے فرائض سرانجام دیئے۔

Comments are closed.