ایل او سی سماہنی سیکٹر میں بھارت کے خلاف یوم سیاہ، ریلی کی قیادت اے سی سید کلیم عباس نے کی
سماہنی (کشمیر ایکسپریس نیوز)ایل او سی سماہنی سیکٹر میں بھارت کے خلاف یوم سیاہ، ریلی کی قیادت اے سی سید کلیم عباس نے کی
سماہنی (ایل او سی) بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور حقِ خودارادیت کی فوری فراہمی کے مطالبے کے سلسلے میں کنٹرول لائن کے پاکستانی علاقے سماہنی سیکٹر میں بھی “یومِ سیاہ” منایا گیا۔
اس موقع پر عوامی و سیاسی حلقوں نے بھارتی جارحیت، غیر قانونی قبضے اور کشمیری عوام کے حقوق سلب کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ احتجاجی ریلی کی قیادت (اے سی) سید کلیم عباس نے کی، جس میں مقامی باشندوں، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور حقِ خودارادیت کے مطالبے کے حق میں نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے بھارت کے یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ کو کشمیر کے مسئلے پر عملی کردار ادا کرنے کیلئے پیغام بھی قرار دیا۔
اے سی سید کلیم عباس و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم ناقابلِ قبول ہیں اور پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا رہے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کو ان کا قانونی حق خودارادیت دینے پر مجبور کرے تاکہ دیرپا امن قائم ہو سکے۔
یہ ریلی نہ صرف سماہنی بلکہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیری علاقوں اور پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارت کے یومِ جمہوریہ کے خلاف احتجاج کی ایک کڑی تھی، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام اور حامی جماعتوں نے بھارت کے مسلمانوں اور حقوق کے خلاف اقدامات پر شدیدردِعمل ظاہر کیا۔

Comments are closed.