فوڈ اتھارٹی بھمبر کی کارروائی،1000لیٹردودھ موقع پرضبط

فوڈ اتھارٹی بھمبر کی بڑی کارروائی 1000 لیٹر دودھ موقع پر ضبط،ملزمان کے خلاف تھانہ FiR درج

بھمبر (بیورورپوٹ) فوڈ اتھارٹی بھمبر کی بڑی کارروائی 1000 لیٹر دودھ موقع پر ضبط FiR درج فوڈ اتھارٹی بھمبر نے فوڈ سیفٹی آفیسر محمود علی خان کی سربراہی میں علی بیگ کے مقام پر ناکہ لگا کر پنجاب سے دودھ لیکر آنے والی گاڑی کو چیک کرتے ہوئے گاڑی میں موجود 1000 لیٹر دودھ کو موقع پر ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ علی بیگ میں FiR درج کروا دی گئی

 

 

یاد رہے کہ معزز عدالت العظمی اور فوڈ اتھارٹی آزاد کشمیر نے بیرونِ آزاد کشمیر سےاندرون آزاد کشمیر دودھ پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔کاروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد ،ریحان امتیاز،مدثر الرحمان اور عبداللہ زبیر شامل تھے۔

Comments are closed.