مہاجرین نشستوں پر غلط فہمیاں مسترد: عزادار کاظمی
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیراعظم آفس آزادکشمیر کے میڈیا انچارج و معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سید عزادار حسین کاظمی نے سوشل میڈیا پر مہاجرین نشستوں بارے زیر گردش خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کا واضح اور دوٹوک مؤقف ہے کہ مہاجرین جموں و کشمیر کی نمائندگی ایک حساس اور اہم آئینی معاملہ ہے جسے آئندہ الیکشن کے انتخابی شیڈول سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور اتفاق رائے سے حل ہونا چاہیے۔
وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کبھی بھی مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی بات نہیں کی بلکہ اس مسئلے کے مستقل اور قابل قبول حل پر زور دیا ہے۔ سید عزادار کاظمی نے کہا کہ سیاسی معاملات پر غلط فہمیاں پیدا کرنے اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی۔
