سابق محتسبِ اعلیٰ مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ ادا

برنالہ(کشمیر ایکسپریس نیوز)سابق محتسبِ اعلیٰ /سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نماز جنازہ میں چیف جسٹس آف آزادکشمیر جسٹس راجہ سعیداکرم خان ,سابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدر خان،سابق قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف،سابق قائمقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق،سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا سابق سینئر وزیرکرنل وقار نور سابق وزیر فاروق سکندر سمیت سیاسی سماجی شخصیات وکلاصحافیوں افسران و تمام مکاتب فکر سے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

مرحوم کی وفات پر شرکاء جنازہ و مقررین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک مدبر، نفیس اور باوقار قانون دان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور وکلاء برادری کے وقار کے لیے وقف کیے

محستب اعلی مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات سے لواحقین وکلاء برادری وپسماندگان ایک عظیم شخصیت، زیرک رہنما اور مخلص انسان سے محروم ہو گئی ہے۔

شرکاء نے مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.