زاہدتبسم کی سربراہی میںAkNS وفد کی وزیر اطلاعات سے ملاقات

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری محمد رفیق نئیر سے آزاد کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی (AKNS) کے صدر سردار زاہد تبسم کی سربراہی میں اے کے این ایس کے وفد نے ملاقات کی۔

وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفد میں سیکرٹری جنرل اے کے این ایس ذوالفقار بٹ، سردار حمید، جاوید اقبال شامل تھے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات شوکت علی ملک و دیگر بھی اس موقع پر تھے۔

ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں صحافت کے فروغ، میڈیا کے کردار سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات و مذہبی امور چوہدری محمد رفیق نئیر نے کہا کہ ذمہ دار میڈیا معاشرے میں شعور بیدار کرنے اور مثبت تبدیلی لانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

حکومت آزاد کشمیر آزادیِ صحافت پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ میڈیا ادارے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے سکیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ AKNS کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لے کر متعلقہ فورمز پر ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.