سپورٹس فیڈریشنز کیلئے مالی شفافیت،پاکستان سپورٹ بورڈ کاسخت اقدامات کا اعلان

سپورٹس فیڈریشنز کیلئے مالی شفافیت،پاکستان سپورٹ بورڈ کاسخت اقدامات کا اعلان

اسلام آباد(رازق بھٹی)پاکستان سپورٹ بورڈ کا سپورٹس فیڈریشنز کے لیے مالی شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان، تمام فیڈریشنز کو خط ارسال، کھیلوں کی 44 فیڈریشن اپنے سالانہ آڈٹ شدہ حسابات اور بینک اسٹیٹمنٹس 15 ستمبر 2024 تک جمع کرانے کی ہدایات، تمام فیڈریشنز 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے مکمل آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے جمع کرانے ہوں گے۔گوشواروں کی تصدیق ایک تسلیم شدہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم سے کروانے کے ساتھ
01 جنوری 2023 سے 31 اگست 2024 تک کی مدت کے لیے تمام بینک اسٹیٹمنٹس کی بینک سے تصدیق شدہ نقول بھی جمع کرانا ہوں گی، ترجمان سپورٹس بورڈ کے مطابق ہدایات کا مقصد فیڈریشنز کو فراہم کردہ فنڈز کھلاڑیوں کی ترقی اور معاونت کے لیے استعمال ہوئے ہیں، دستاویزات کی عدم فراہمی کی صورت میں فیڈریشنز کی مستقبل کی مالی معاونت روکی جا سکتی ہے، تمام فیڈریشن کو یقینی بنانا ہے کہ پیسے کا درست استعمال ہو اور اس کا فائدہ ان کھلاڑیوں کو پہنچے جو ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

 

 سپورٹس فیڈریشنز کیلئے مالی شفافیت،پاکستان سپورٹ بورڈ کاسخت اقدامات کا اعلان

پاکستان سپورٹ بورڈ کا سپورٹس فیڈریشنز کے لیے مالی شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان، تمام فیڈریشنز کو خط ارسال، کھیلوں کی 44 فیڈریشن اپنے سالانہ آڈٹ شدہ حسابات اور بینک اسٹیٹمنٹس 15 ستمبر 2024 تک جمع کرانے کی ہدایات، تمام فیڈریشنز 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے مکمل آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے جمع کرانے ہوں گے۔

 

 

Comments are closed.