وفاقی وزیر داخلہ سےمولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد کی ملاقات،فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد کی ملاقات،قیام امن اور دہشت گردی وفرقہ واریت کے خاتمے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال
مذہبی ہم آہنگی ۔ رواداری اور بین المسالک اتحاد کو فروغ دینے پر بھی گفتگو۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ
دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں علماء کرام نے پہلے بھی قوم کی رہنمائی کی اور اب بھی اس کی اشد ضرورت ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں موثر بیانیہ کے لیے تمام مسالک کے علماء کرام سے مشاورت کی جائے گی۔
علماء کرام سے مشاورت کی قومی مہم کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا جنگ ہے۔
اس ناسور کے خاتمے کے لئے علماء کرام کو ایک بار پھراپنا عظیم کردار کرنا ہے۔ مولانا عبدالخیبر آزاد نے کہا کہ پاکستان،پاکستان کاوہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی،انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کو حرام قرار دیا ہے۔ موجودہ حالات میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ،پاکستان میں قیام امن کیلئے وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششیں اور خدمات لائق تحسین ہیں،
وفاقی وزیر داخلہ سےمولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد کی ملاقات،فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال
Comments are closed.