بجلی پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کاپلان ترتیب

بجلی پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کاپلان ترتیب

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کے لیے حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے نہ صرف پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ یہ گاڑیاں ماحول دوست بھی ہوں گی۔ وزیراعظم نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے حوالے سے جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

بجلی پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کاپلان ترتیب

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز (بجلی سے چلنے والی گاڑیوں) کے استعمال کے حوالے سے اجلاس وزیراعظم ہاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ای-وہیکلز پالیسی اسی سال نومبر تک مکمل کی جائے۔ انہوں نے ملک میں ای-وہیکلز کی تیاری کے حوالے سے لائیسنز کے ضابطہ کار کو بہتر بنانے، ای-وہیکلز کی پالیسی کے حوالے سے تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے ضروری مشاورت کی بھی ہدایت کی۔

 بجلی پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کاپلان ترتیب

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کی طرز پر سرکاری اسکولوں کے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبا میں ای-موٹر بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔ آئندہ تمام وفاقی سرکاری اداروں میں الیکٹرک موٹر بائیکس کی خریداری کی جائے گی تا کہ قومی خزانے کی بچت ہو۔ وزیراعظم نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اسلام آباد میں بجلی پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بھی جامع پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی۔

 بجلی پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کاپلان ترتیب

اجلاس کو ملک میں ای-وہیکلز کے استعمال کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2022 سے اب تک مقامی سطح پر 2 اور 3 پہیوں پر چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے 49 لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں جن میں سے 25 کارخانوں میں ان گاڑیوں کو بنانے کا آغاز ہوچکا ہے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 4 پہیوں پر چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے پہلا لائسنس ستمبر 2024 میں جاری کیا گیا ہے۔ مقامی سطح پر تیار کی گئی پہلی الیکٹرک کار اس سال دسمبر تک مارکیٹ میں آ جائے گی۔

پبلک گاڑیوں کے درمیان آدھا گھنٹہ کا ٹائم مقرر کیا جائے،سردارسفیر 

Comments are closed.