بھارتی فوجی قبضے کے خلاف کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

بھارتی فوجی قبضے کے خلاف کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے ہندوستان کا غیر قانونی تسلط قبول نہیں کرینگے ، کشمیری قیادت

سری نگر ، مظفر آباد(کشمیرایکسپریس نیوز)خطہ متارکہ کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اتوار کو بھارت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔

یوم سیاہ منانے کا مقصد بھارتی حکام اور عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ کشمیری اپنے مادر وطن پر غیر قانونی بھارتی قبضے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔بھارتی فوج نے 27 اکتوبر 1947 کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف جموں و کشمیر پر قبضہ کر لیا تھا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں 27اکتوبر بروز اتوار مکمل ہڑتال کی جائے گی۔آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں ، مظاہرے اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

یوم سیاہ منانے اور ہرتال کرنے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے جبکہ دیگر آزادی پسند تنظیموں نے اپیل کی حمایت کی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی قید قیادت نے کشمیریوں سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے جسکا مقصد بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت اور عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ کشمیری اپنے وطن پر بھارتی فوجی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور وہ آزادی کے لیے اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے

 

 

27 اکتوبر کو جماعت اسلامی یوم سیاہ منائیگی،ڈاکٹر حمیرا

Comments are closed.