مظفر آباد،انسداد دہشتگری کی عدالت میں شاعراحمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد

مظفر آباد،انسداد دہشتگری کی عدالت میں شاعراحمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)شاعر احمد فرہاد انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش عدالت نے ملزم احمد فرہاد کو جوڈیشل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 24 جون کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا

تفصیلات کے مطابق شاعر احمد فرہاد کی انسداد دہشتگری عدالت مظفرآباد سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر پولیس نے مزید ریمانڈ کے لیے کورٹ نمبر ایک میں پیش کیا تھا

جس پر عدالت نے 10 جون تک احمد فرہاد کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا گزشتہ روز ریمانڈ ختم ہونے پر احمد فرہاد کو انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش کیا گیا

جہاں عدالت نے ملزم احمد فرہاد کو 24 جون تک جوڈیشل کرنے کے احکامات دیے جس کے بعد پولیس نے ملزم احمد فرہاد کو جیل منتقل کر دیا احمد فرہاد مظفرآباد میں دو مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں

جن پر آزاد کشمیر میں جاری تحریک کے دوران انتشار پھیلانے سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب احمد فرہاد کی اہلیہ نے شوہر کی ضمانت کے لیے مزید کوئی چارہ جوئی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

احمد فرہاد کی اہلیہ اور نوجوانوں کی جانب سے شاعر احمد فرہاد کو جیل منتقل کرنے پر آزاد چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مظاہرین نے ننگے پاؤں آزادی چوک میں مارچ کیا

مظاہرین کا کہنا تھا کہ احمد فرہاد کو جھوٹے کیس میں ملوث کرتے ہو ئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے احمد فرہاد کو رہا کیا جائے

Comments are closed.