غلام محمد صفی کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے بلا مقابلہ نئے کنو نیئر منتخب

غلام محمد صفی کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے بلا مقابلہ نئے کنو نیئر منتخب
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)غلام محمد صفی کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے بالا مقابلہ نئے کنوینر جبکہ پرویز احمد ایذوکیٹ جنرل سیکریٹری اور مشتاق احمد بٹ سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوگئے ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں کشمیر و پاکستان کے انتخابات آج اسلام آباد میں ہوئے جس میں تمام اکائیوں نے شرکت کی۔

نتائج کے بعد جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کا یہ الیکشن کئی اعتبارسے منفرد حیثیت کا حامل ہے۔

یہ انتخابات حریت کانفرنس کے تمام گروپوں کے اتحاد کے بعددوسری بار ہوا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ1993 میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے معرض وجود آیی جموں و کشمیر پر 1947 سے نا جائز اورجابرانہ طور قابض بھارتی حکمرانوں نے عالمی اور داخلی سطح پر اس کا فائدہ اٹھایا۔

اس کے باوجودکشمیری عوام کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں میں کوئی کمی نہیں آئی حریت کانفرنس بیان میں کہا گیا کہ حریت کانفرنس کے نصب العین کی آبیاری میں ہزاروں شہیدوں کا خون شامل ہے۔

آج کے دن ہم تمام شہدائے کشمیرکو سلام عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔آج طویل انتظار اور بیش قیمت قر بانیوں کے بعد یہ موقع آیا ہے اور آزادی کی شمع کو روشن رکھنے کے لئے کل جماعتی حریت کانفرنس کی منتخب ٹیم پوری تندہی سے کام کرنے کا عہد کرتی ہے

تا کہ کشمیر ی بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرسکیں اور ظلم واستبداد کے جوبادل جموں و کشمیر پر عرصہ دراز سے منڈلاتے آئے ہیں وہ ختم ہو سکیں

Comments are closed.