عمران خان کی کال پرپوری دنیامیں احتجاج نظرآئےگا،بیرسٹرگوہر

عمران خان کی کال پرپوری دنیامیں احتجاج نظرآئےگا،بیرسٹرگوہراحتجاج میں سب لوگ شریک ہوں گے،عمران خان باس ہیں وہ تجویز نہیں کرتے صرف حکم دیتے ہیں

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر پوری دنیا میں احتجاج نظر آئے گا، احتجاج میں سب لوگ شریک ہوں گے، یہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے لئے اعلان کیا ہوا ہے، ان سے ملاقات ہو گی۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باس ہیں، وہ سفارش نہیں حکم دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر رہنمائوں کی گرفتاری کا واقعہ پہلا نہیں ، ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں، ہم نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت کا حکم ہے اس لئے ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں

، عدالت کے کسی حکم کو تو مانا نہیں جاتا، کیا کریں عدالتوں میں بارہا جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر عدالت سے بھی ریلیف نہ ملے تو پھر کیا کرنا چاہیے؟۔

 

24 نومبر،عمران خان نے احتجاج کی فائنل کال دیدی

Leave A Reply

Your email address will not be published.