دہشتگردی کےخاتمے تک قوم فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے،تنویر الیاس

دہشتگردی کےخاتمے تک قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،تنویر الیاس پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے، شہیدوں کا لہو قوم پر فرض ہے،پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے ،گفتگو
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر ، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی گزشتہ دنوں وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے عظیم سپوت میجر حسیب شہید کے گھر آمد

سابق وزیراعظم نے میجر حسیب شہید کے والد محترم میجر ریٹائرڈ محمد اسلم اور دیگر لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کے ایصالِ ثواب اور درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نے شہید میجر حسیب شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ شہیدوں کا لہو قوم پر فرض ہے۔

پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سابق وزیراعظم کے ہمراہ سردار افتخار خان ، راجہ زاہد ،کرنل ریٹائرڈ اعجاز احمد ،سردار فاران انور ، سردار جواد حسن سید سمیت دیگر بھی موجود تھے

 

عدلیہ نےبہترین فیصلےکئےجو آج بھی رہنمائی کرتےہیں

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.