وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے مابین معاہدہ طے

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا سعودی ایئرلائن 35 ہزار پاکستانی سرکاری حجاج کو سفری سہولیات مہیا کرے گی، ترجمان مذہبی امور  نے کہا کہ معاہدے پر دستخط وزارت مذہبی امور میں کیے گئے

سعودی ایئرلائن کے پاکستان میں کنٹری مینیجر سلطان الحربی اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معاہدے پر دستخط کیے

سعودی ایئرلائن کے کنٹری مینیجر کا پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ

پاکستانی حجاج کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ اس سے قبل 35 ہزار حجاج کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی ایئرلائن پی ائی اے کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جاچکا ہے

 

سعودی عرب کوفیفاء2034 کےانعقادکااعزاز،جدہ میں تقریب 

Leave A Reply

Your email address will not be published.