پنشنرزکا آزادکشمیربجٹ پرقانون سازاسمبلی کےمین گیٹ پراحتجاجی مظاہرہ
مظفرآباد( وقائع نگار)پنشنرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر کامطالبات کے حل کیلئے بجٹ کے موقع پر قانون سازاسمبلی کے مین گیٹ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ،حکومت مخالف سخت نعرہ بازی کی گئی،
مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر بھی تھے جن پر مطالبات درج تھے. شدیدگرمی میں بزرگوں نے احتجاج کیا. وزرء حکومت ممبران اسمبلی پاس سے گزرتے رہے مگر کوئی مسائل سننے نہیں رکا.
ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم جنجوعہ اور ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ کے پنشنرز سے مذاکرات پنشنرز نے احتجاج موخر کردیا.آپ کے جائز مسائل ہیں سخت گرمی میں آپ کایہاں احتجاج کرنا ہمارے لیے تکالیف دہ ہے آپ کے مسائل لیکر ہائی اتھارٹیز تک پہنچائوگا
ڈپٹی کمشنر مظفرآباد۔احتجاجی مظاہرے میں راجہ ممتازخان،سید نذیرحسین شاہ،شیخ سراج منیر، پروفیسر افضل اعوان.شیخ جہانزیب.حمید اعوان. قاضی محمدایوب.سردار فاروق نے شرکت کی۔
حکومت پنشنرز کے چارٹرآف ڈیمانڈ میں تین ماہ کے بقایاجات بحساب10فیصد،بیوہ بیٹی کی پنشن بحالی،100فیصد پنشن میں اضافہ،پنشن اصلاحات کے نام پر کسی قسم کی ترامیم ناقابل قبول ہے.
اردلی الاؤنس کی شرح وفاق کے مطابق کیا جائے۔علاج معالجہ کی ایل پی ختم کرنا ظالمانہ اقدام ہے،اسے فوری طور پر بحال کیا جائے۔
پنشنرز نے کہا کہ 10فیصد بقایاجات ازیکم اپریل تا30جون2022ریلیف دینے کا اعلان وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف نے کیا تھالیکن چاروں صوبوں سمیت جی بی کے پنشنرز کو بقایاجات مل چکے ہیں آزادکشمیر کے پنشنرز کو ابھی تک نہیں ملے یہ نااہلی وزیراعظم آزادکشمیر کی ہے
انہوں نے کہا کہ بیوہ بیٹی کی پنشن پاکستان کے چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان میں دی جارہی ہے،پنشنرز کو بوجھ سمجھنے والوں کی تربیت کی غلط ہوئی ہے،
تب ہی یہ بیوروکریسی اورحکمران پنشنرز کو بوجھ سمجھ رہے ہیں،پنشن بوجھ نہیں کرپشن بوجھ ہے،آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرپنشن پر ٹیکس لگانے والے ہوش کے ناخن لیں۔
Comments are closed.