معاشرے کی تعمیر میں خواتین کاکلیدی کردارہے،خالد مقبول

معاشرے کی تعمیر میں خواتین کاکلیدی کردارہے،خالد مقبول

اسلام آباد ( رازق بھٹی ) وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ خواتین کا مقصد بہتر گھر ، نسل ، پاکستان اور بہترین معاشرے کی تشکیل ہے ،خواتین کی تعلیم کے حصول کیلئے دین میں پابندی کی گنجائش نہیں ہے ،دنیا اہم ترین موڑ پر کھڑی ہے

تبدیلی کے فیصلہ کن موڑ اور چیلنجز کیلئے اسلامی ممالک بین الاقوامی دنیا کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں رابطہ عالم اسلامی وفاقی وزارت مذہبی امور اور او آئی سی کے علاوہ ڈیڑھ سو ممالک مندوبین بین الااقوامی خواتین تعلیمی کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں

،پاکستان دہشتگردی جیسے مشکل ترین دور کے باوجود ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں، شعبہ تعلیم کے فروغ کیلئے عالم اسلام کو بہت کچھ کرنا ہے

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے اسلامی ملکوں میں تعاون ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے

، خواتین کی تعلیم کے حوالے سے پاکستان میں عالمی کانفرنس ہو رہی ہے، تعلیمی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تین روزہ کانفرنس میں 47 ملکوں کے 150 مندوبین شریک ہوں گے، چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم سمیت مختلف ملکوں کے وزرا، علما و مشائخ اور ماہرین شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ اسلامی دنیا بھی اپنے حالات کی وجہ سے فیصلہ کن موڑ پر ہے، عالمی کانفرنس ایک اہم سنگ میل ہے، تعلیم کے شعبے میں کانفرنس ایک بڑی اہمیت کی حامل ہے

۔انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم کے فروغ کے لیے عالم اسلام کو بہت کچھ کرنا ہے، افغانستان کو بھی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہنر پر مبنی تعلیم کی فراہمی کے لیے میگا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے معاشرے میں بہتری لاسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.