محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد،وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی، وزیرداخلہ محسن نقوی کا مولانا فضل الرحمن کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور۔ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال، خیبرپختونخوا خصوصا کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو،محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمن کا امدادی اشیاء کے قافلوں کی پارا چنار آمد پر اطمینان کا اظہار، محسن نقوی نے کہا کہ کرم میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے۔ بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا۔
صورتحال کی بہتری کیلئے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن سے دیرینہ نیاز مندی ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں مولانا فضل الرحمن کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔