امریکی پارلیمنٹ کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
قرارداد کے حق میں 368 ووٹ مخالفت میں صرف 7 ارکان نے ووٹ دیا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی کانگریس میں پاکستان کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور بے ضابطگیوں کی شکایتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد کی حق میں 368 ووٹ پڑے جب کہ مخالفت میں صرف 7 ارکان نے ووٹ دیا۔
قرارداد میں پاکستان کے جمہوری عمل میں لوگوں کی بلا خوف شرکت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام کی جمہوریت میں شرکت پر ہراساں کرنے،
دھمکیاں دینے، تشدد، من مانی حراست، انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن تک رسائی پر پابندی اور سیاسی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔
قرارداد میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ پاکستان جمہوری اور انتخابی اداروں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھے اور وہ پاکستانی عوام کی آزادی صحافت، آزادیِ اجتماع اور تقریر کی بنیادی ضمانتوں کا احترام کرے۔
امریکی پارلیمنٹ کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
Comments are closed.