پیرس میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

پیرس میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان سفارت خانہ پاکستان میں کشمیری اور پاکستانی کیمونٹی سے مشاورت

پیرس(بیورو رپورٹ )وطن عزیز پاکستان اور دنیا بھر کی طرح پیرس فرانس میں بھی پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان میں کشمیری اور پاکستانی کیمونٹی کے نمائندوں سے مشاورت کی گئی بعد ازں شام کو پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی کا اجلاس منقد ہوا

جس میں مسلم لیگ ن فرانس کےسنئر راہنما طلعت محمود چوہان جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خان ،صدر یوتھ ونگ چوہدری اصغر خان ،کواڈنیٹر فرانس چوہدری ریاض پاپا، نائب صدر چوہدری شہباز کسانہ ،نائب صدر چوہدری محمد حسین ،انفارمیشن سیکرٹری راجہ اشفاق حسین ،فنانس سیکرٹری چوہدری فیصل سعید ،سینئرمسلم لیگی ملک ارشاد احمد ،حافظ معظم کے علاوہ دیگر تمام دوستوں سے مشاورت کی گئی

اور فیصلہ کیا گیا کہ اس پروگرام کو کامیاب کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس بارے میں مطلع کریں تاکہ کشمیری بھائیوں کی آواز کو دنیا کے منصفوں تک پہنچائی جاۓ اس اجلاس کی میزبانی ترک ریسٹورنٹ لابورجے پر مسلم لیگ ن کے جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی خان نے کی جس پر تمام دوستوں نے اُنکا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.