بشیررٹوی کی چوہدری یوسف کےمزارپرحاضری،فاتحہ خوانی

مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق صدر چوہدری بشیر رٹوی کی چوہدری یوسف کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی اور خراج عقیدت

ڈڈیال(کشمیر ایکسپریس نیوز)مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق صدر چوہدری بشیر رٹوی نے معروف سیاسی و سماجی شخصیات عثمان منیر اور منظور حسین کے ہمراہ سابق وزیر حکومت چوہدری یوسف کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر چوہدری بشیر رٹوی نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری یوسف ایک عظیم رہنما تھےجنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت اور اصولی سیاست کے لیے وقف کی۔ ان کی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری یوسف نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور ان کی رہنمائی میں بے شمار سیاسی کارکنوں نے خدمتِ خلق کا درس حاصل کیا۔چوہدری بشیر رٹوی نے مرحوم کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ چوہدری یوسف نہ صرف ایک مخلص سیاستدان تھے بلکہ ایک بلند کردار انسان بھی تھےجن کی سیاسی بصیرت اور قیادت نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی۔

اس موقع پر عثمان منیر اور منظور حسین نے بھی چوہدری یوسف کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری یوسف کی قربانیاں اور عوامی خدمت ہمیشہ ایک روشن مثال کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔

آخر میں شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا مشن بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.