آئندہ الیکشن،پیپلزپارٹی بھرپورطاقت کیساتھ میدان میں اترچکی

آئندہ الیکشن کیلئےپیپلزپارٹی بھرپورطاقت کیساتھ میدان میں اترچکی

کوٹلی(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی اور جمہوری پارٹی ہے اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے زعماء کو دل و جان سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

نئے شامل ہونے والے کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔آئندہ الیکشن کیلئے پارٹی پیپلز پارٹی بھرپور طاقت کے ساتھ میدان میں اتر چکی ہے۔

آزادکشمیر کی تعمیر وترقی ان کا مشن ہے جس کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منڈی پیراں چوہدری صدام،چوہدری کرام کی رہائش گاہ پرمنعقدہ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی خوشحالی کو میں اپنا نصب العین سمجھتا ہوں اور ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، سیاست کرنے کا مقصد بڑے بڑے عہدے حاصل کرنا نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں ہمیشہ اپنے گھر کے دروازے اپنی عوام کے لیے کھلے رکھے ہیں۔میرے ووٹرز ہی میرا قیمتی سرمایہ ہیں، میں اپنے ووٹرز کے ساتھ برادری کا رشتہ رکھتا ہوں انشااللہ آپ کو اپنے اِس فیصلے پہ کبھی مایوسی نہیں ہوگی۔

پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، ہم پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی،شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے حریت قیادت کو عالمی سطح پر متعارف کروایا اور بھارت کی ڈپلومیسی کو پاش پاش کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے رواداری اور محبت و یگانگت کی جس سیاست کو متعارف کروایا اسنے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور ہدایات کی روشنی میں آزادکشمیر کے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔پیپلز پارٹی کے کارکن عزم و ہمت کی عظیم داستان ہیں جنہوں نے ملک میں قانون کی حکمرانی کیلیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.