سیکرٹری ہیلتھ آزاد کشمیر بریگیڈئیر محمد فرید کا ڈی ایچ او آفس بھمبروڈی ایچ کیوہسپتال بھمبرکادورہ
بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)سیکرٹری ہیلتھ آزاد کشمیر بریگیڈئیر محمد فرید کا ڈی ایچ او آفس بھمبروڈی ایچ کیوہسپتال بھمبرکادورہ ،ڈی ایچ او محترمہ ڈاکٹرارم بتول ،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹرمحمدمنصور چوہدری نے سٹاف کے ہمراہ محکمانہ امور پر بریفنگ دی مجموعی بہتر کارکردگی پر سیکرٹری ہیلتھ نے ضلعی ہیلتھ انتظامیہ کوسراہا۔
سیکرٹری ہیلتھ نے مختلف ہیلتھ یونٹس کا بھی دورہ کیا،دوران گفتگو کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق،وزیرصحت نثار انصرابدالی کی خصوصی دلچسپی ہے کہ آزادکشمیربھر میں صحت عامہ کے شعبہ میں انقلابی اقدامات جاری رہیں اس حوالے سے عملی کام جاری ہے۔
بھمبر ہیلتھ ٹیمز کو سراہتے ہیں ،سٹاف کودرپیش مسائل و محکمانہ ضروریات ،وسائل و مسائل سے ڈی ایچ اونے سیکرٹری حکومت کو آگاہ کیاجس پرانہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سیکریٹری صحت آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال بھمبر کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر محمد منصور نے ہسپتال کے انتظامات اور سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
سیکریٹری صحت نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔
اس موقع پر ہسپتال عملے اور ڈاکٹرز نے بھی اپنی خدمات کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا,سیکرٹری ہیلتھ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیربرگیڈیئر محمد فرید نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں قائم فلاحی تنظیم کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود رجسٹرڈ بھمبر آزاد کے زیر انتظام چلنے والے ادارے چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔
سیکرٹری فنانس و ایڈمنسٹریٹر چوہدری شوکت علی انجم نے سیکرٹری صحت عامہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ برگیڈیر محمد فرید نے سنٹر کے تمام شعبہ جات کا باریک بینی سے معائنہ کیا,وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری فنانس چوہدری شوکت علی انجم نے تفصیلی بریفننگ دی۔ بہترین طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، اور انتظامی امور کی بہترین انجام دہی پر غلام احمد چوہدری اور ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا,
انہوں نے کہاکہ آپکا پیشہ نہایت مقدس ہے,مریضوں کے ساتھ پیار محبت شفقت سے برتاو کریں.انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے.حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کے معاملہ میں زیادہ خیال کریں. ادارے کی انتظامیہ، کو آزاد کشمیر کا بڑا ڈائیلائسز سنٹر ہونے کی وجہ سے ہیوی ورک لوڈ کے باوجود بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
نامساعد حالات میں بھی فری علاج معالجہ مہیا کرنے پر انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی۔ مسائل کو خصوصی دلچسپی سے سنا اور انہیں جلد پورا کرنے کے لیے مکمل یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارم بتول ، ایم ڈاکٹر منصور احمد ،فارماسیسٹ حسیب اللہ، سیکرٹری مالیات شیراز پرویز مشتاق سمیت دیگر بھی موجود تھے.