میرپور:تھوتھال پولیس اہلکار پر زیور و نقدی ہتھیانے کا الزام
میرپور: تھوتھال پولیس اہلکار پر زیور و نقدی ہتھیانے کا الزام، ایف آئی آر درج – متاثرہ خاتون کی وزیراعظم و صدر سے انصاف کی اپیل
اسلام آباد( خبر نگار)میرپور پولیس کے اہلکارپر جرائم پیشہ گروہ کے ساتھ مل کر زیور اور رقم ہتھیانے کا الزام،ڈی آئی جی کی ہدایت پر اہلکار ناظم گیلانی کیخلاف ایف آئی آر کٹ گئی۔ پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے پولیس کی پراسرار سرگرمیاں۔
میرپور سیکٹرC3مکان نمبر 196Aکی رہائشی خاتون نورالنساء زوجہ عامر منیر کی ایس ایچ اوتھانہ تھوتھال ،ایس پی سے تعاون نہ ملنے پر ڈی آئی جی کو تحریری شکایت۔واقعہ کے 2 ہفتہ بعد پولیس کو اپنے اہلکار کیخلاف پرچہ کاٹنا پڑا۔
ڈی آئی جی کو دی گئی درخواست میں متاثرہ خاتون نورالنساء نے موقف اپنایا ہے کہ دو 5 جون کو رات 11 بجے تھانہ تھوتھال کاوردی میں ملبوس ناظم گیلانی نامی اہلکار اپنے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس 2 نامعلوم افراد کو لے کر میرے گھر داخل ہوا ۔
اہلکار نے دونوں افراد کو FIAکے اہلکار ظاہر کیا اور اسلحہ نکال کرہمیں دھمکی کہ ہم پر کیس ہے ہم حراست میں ہیں مزاحمت کی تو گولی مار دینگے اسی دوران میری والدہ کو ان افراد نے دھکے بھی مارے میں نے اپنے ایک رشتہ دار کو فون کر کے گھر بلایا تو اہلکار نے جبری طور پر میرا فون چھین لیا گندی اور نازیبا گالیان دیں۔
اسی اثناء میں میرا رشتہ پہنچ آیا جسے ان افراد نے ڈرا دھمکا کر بھگا دیا۔بعد ازاں مجھ سے 10 لاکھ روپے مانگے۔پہلے میں نے انکار کیا پھرخوفزدہ کر کے مجھ سے واپس چلے جانے کی شرط پر ایک لاکھ روپے لے لئے لیکن جاتے جاتے میری والدہ کو ڈرا دھمکا کر زیور نکلوا لیا 4 چوڑیاں اور گانی سیٹ لے گئے اور جاتے جاتے دھمکی دی کہ اگر یہ واقعہ باہر نکلا تو ہمیں گولی مار دی جائے گی۔
متاثرہ خاتون نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ اس واقعہ کے بعد میں نے تمام معلومات لیں میرےخاوند یا گھر کے کسی فرد کیخلاف FIAمیں کوئی کیس نہیں ہے۔میں وقوعہ کے اگلے روز 6 جون کو ایس ایچ او تھانہ تھوتھال کے پاس شکایت لے کر گئی لیکن میری داد رسی نہیں کی گئی پھر میں نے ASP اور SSPکے پاس بھی شکایت کی لیکن پولیس اہلکار ناظم گیلانی کیخلاف FIRنہیں کاٹی گئی تھانہ تھوتھال اور ان کے سرپرست اپنے اہلکار کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
خاتون کی ڈی آئی جی کو دی گئی شکایتی درخواست پر 16 جون درج ہے ۔ڈی آئی جی نے اگلے روز17 جون کو درخواست ایس پی کو بھجواتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا جس کے اگلے روز 18 جون کو تھانہ تھوتھال نے اہلکار کیخلاف FIR تو کاٹی لیکن کسی کارروائی سے گریزاں ہے ۔
متاثرہ خاتون نورالنساء نے ڈی آئی جی میرپور آئی جی پولیس چیف سیکریٹری وزیراعطم انوارالحق اور صدر بیرسٹر سلطان سے مطالبہ کیا ہے اسے انصاف دلایا جائے۔


Comments are closed.