قانون ساز اسمبلی نے فنانس ایکٹ2025 کی منظور ی دے دی،اجلاس جمعرات کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے فنانس ایکٹ 2025 کی منظوری دیدی۔ قانون سازسمبلی کا بجٹ اجلاس جمعرات کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔
اجلاس میں وزیر خزانہ عبدالماجدخان نے The Azad Jammu and Kashmir Finance Act, 2025 پر مجلس منتخبہ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے بعد ایوان نے مسودہ قانون The Azad Jammu and Kashmir Finance Act, 2025 کی متفقہ طور پر منظوری دیدی ۔
اجلاس سے قائد ایوان چوہدری انوار الحق نے خطاب کیا۔ وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے فنانس بل کی منظور کے بعد تمام اتحادیوں جماعتوں ، ممبران کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ ہندوستان نے ہماری مساجد اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد ہماری بہادر افواج نے دن کی روشنی میں ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا ۔
انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کی جانب سے اسرائیل کو مذمت اور ہندوستان کو سبکی ہوئی، پاکستان کا وقار بلند کرنے میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا کردار ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ مہاجرین 89 کی تجاویز کے مطابق کوشش ہے کہ جو کچھ ہمارے اختیار میں اس پر عملدرآمد کیاجائے اور جن امور پر وفاقی حکومت کا تعاون درکار ہے ان سے بات کریں گے۔ سپیکر اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔

Comments are closed.