چوہدری ریاض کی”بیٹنگ”جاری،تحریک انصاف کوبڑاسیاسی جھٹکا

چوہدری ریاض کی”بیٹنگ”جاری، تحریک انصاف کوبڑا سیاسی جھٹکا

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)  آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی ہلچل، پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگاتے ہوئے ممتاز سیاستدان اور ممبر اسمبلی چودھری رفیق نئیر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

 

دونوں رہنماؤں نے پارٹی کے آزاد کشمیر کے سیاسی امور کے انچارج چودھری ریاض کے ہمراہ محترمہ فریال تالپور سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران پارٹی قیادت نے دونوں رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔

 

اس سیاسی پیش رفت کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چودھری ریاض کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی صفوں میں ہونے والی یہ تازہ شمولیتیں آنے والے دنوں میں سیاسی توازن پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔

Comments are closed.