صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اہم سیاسی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار ضیاء قمر اور ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔
اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار ضیاء قمر ، ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار ضیاء قمر ، ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سیکرٹری جنرل میرپور پریس کلب و چیف ایڈیٹر روزنامہ کشمیر نامہ راجہ سہراب کے بھائی راجہ ذوالفقار کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ راجہ ذوالفقار (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین۔

Comments are closed.