پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے ن لیگ میں بڑی شمولیت

پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے ن لیگ میں بڑی شمولیت،اکمل سرگالہ کی ن لیگ میں شمولیت، قیادت کی مبارکباد

 

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز )صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)ا ٓزاد جموںو کشمیر شاہ غلام قادر سے وزیر جنگلات آزاد جموں و کشمیر چوہدری اکمل سرگالہ کی ملاقات۔ اس موقع پر وزیر جنگلات آزاد جموں و کشمیر چوہدری اکمل سرگالہ نے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

 

صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ، وزیر حکومت سردار عامر الطاف ،ڈاکٹر نجیب نقی ، سید شوکت علی شاہ ، عبد الخالق وصی ، ملک ذوالفقار علی سمیت جملہ پارٹی قیادت نے انہیں پارلیمانی پارٹی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کیا اور مبارک باد دی۔

 

صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے اس موقع پر کہا کہ چوہدری اکمل سرگالہ نے 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑ کر آزاد کشمیر اسمبلی کا حصہ بنے تھے ، جبکہ پاکستان کے جنرل الیکشن میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا تھا ،

 

آزاد کشمیر اسمبلی میں یہ پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کا حصہ تھے آج انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ بننے پر میں قائد میاں محمد نواز شریف ، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور مرکزی قیادت اور آزاد کشمیر کی جملہ قیادت کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہتا ہوں اور مبارک پیش کرتا ہوں۔

 

پہلے یہ آزاد کشمیر میں پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں تھے آج حصہ بنے اکمل سرگالہ نے آج خوشگوار سفر کا آغاز کیا ، ان کی عزت وتکریم کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ اس موقع پر اکمل سرگالہ نے کہا کہ میں پہلے بھی مسلم لیگ ن کا حصہ تھا آج آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کا باقاعدہ حصہ بننے کا اعلان کرتا ہوں

 

پاکستان کی ساری قیادت کا تہہ دل مشکور ہوں آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بھر میں میدان مارے گی اور آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی مسلم لیگ ن ایک نظریہ کا نام ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی پاکستان و آزاد کشمیر میں واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے

 

جو وعدہ مسلم لیگ ن کی جماعت عوام کے ساتھ کرتی ہے اس کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے جس کی مثالی وفاق اور پنجاب میں عوام کے سامنے ہے۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پارلیمانی لیڈر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ میں اکمل سرگالہ کو مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے پارلیمانی پارٹی کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

 

مجھے پورا یقین ہے آپ ایک سیاسی کارکن ہیں آپ جماعت کی مضبوطی کے لیے مہاجرین حلقوں سمیت آزاد کشمیر بھر میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے آپ اپنے حلقے تک محدود نہیں رہیں گے۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی منظم جماعت ہے جس کا دور حکومت ہر پارٹی پر بھاری ہے۔

 

ڈاکٹر نجیب نقی ، سید شوکت علی شاہ ، وزیر حکومت سردار عامر الطاف ، سردار عبد الخالق وصی ، ملک ذوالفقار علی نے بھی وزیر جنگلات اکمل سرگالہ کو مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کیا کہ جماعت کی مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

 

ان کی شمولیت سے مہاجرین حلقوں سمیت آزاد کشمیر بھر میں ایک بہترین پیغام گیا کہ مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے جو عوام کا درد رکھنے والی جماعت ہے آنے والے دونوں میں جماعت میں مزید اصافہ ہو گا مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے آزاد کشمیر میں حکومت بنائےگی ۔

Comments are closed.