یومِ استحصال:کشمیریوں کےحوصلےبلند،بھارت کاچہرہ بےنقاب

یومِ استحصال: کشمیریوں کے حوصلے بلند، بھارت کا چہرہ بے نقاب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت آئین کی دفعات 370 اور 35A کے تحت ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق سلب کیے،5 اگست کو یکطرفہ اقدام سے کشمیریوں کی شناخت چھینی، پاکستانی عوام، حکومت پوری دنیا میں 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر کے طور پر مناتے ہیں

 

،بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر آج تک عمل نہیں کیا،عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کرے،کشمیر کا پرچم اور آئین ختم کرکے اسے یونین ٹیریٹری بنایا گیا،اقوام متحدہ آج بھی کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتا ہے،کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کے بجائے بھارتی قبضہ مزید گہرا کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی آٸی ڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا

 

وزیر امور کشمیر نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم کے باوجود ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے،1989 سے اب تک 96 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہو چکے،چار ہزار سے زائد کشمیری جیلوں میں جام شہادت نوش کر چکے،لاکھوں گھروں کو مسمار کیا گیا، ہزاروں خواتین بیوہ اور بچے یتیم ہوئے،

 

مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا، افواج پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،

 

کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام صفی نےکہا کہ 5 اگست کا دن کشمیریوں کے لیے احتجاج کا دن ہے،5اگست 2019 کو ہندوستان نے ریاست جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی،لاکھوں ہندوؤں کو کشمیر میں آباد کر کے مسلم اکثریتی تشخص مٹایا جا رہا ہے

 

،ہندوستان جموں و کشمیر کو اپنی ریاستوں کی طرح شامل کرنا چاہتا ہے،حکومت پاکستان کا شکریہ جنہوں نے 5 اگست کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا،

 

امیر مقام نے کہا کہ یوم استحصال پر ڈی چوک اسلام آباد میں مرکزی ریلی نکالی جائے گی،ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی پر خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے،یوم استحصال کی تقاریب کا آغاز فارن آفس سے ہو گا، مرکزی ریلی ڈی چوک پر اختتام پذیر ہو گی،قومی اسمبلی کے اجلاس میں یومِ استحصال کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی

 

،یوم استحصال کی مذمت کے لیے چاروں صوبوں کو بھی قراردادیں منظور کرنے کی ہدایت،انفارمیشن منسٹری، پی ٹی وی اور دیگر اداروں کو خصوصی نشریات کا ٹاسک دے دیا گیاپی آئی اے، ریلویز، سی ڈی اے اور دیگر ادارے بھی تقریبات میں شامل ہوں گے،

Comments are closed.