*پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کی شمالی بحر ہند میں امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس فٹزجیرالڈ کے ساتھ مشق*
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر اور امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس فٹزجیرالڈ نے شمالی بحر ہند میں بحری مشق (PASSEX) کی۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔
مشق میں کئی پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد باہمی ہم آہنگی کو بڑھانا تھا۔ اس طرح کی مشقیں میری ٹائم سیکیورٹی اور علاقائی استحکام کے لیے دونوں بحری افواج کے مشترکہ عزم کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔

Comments are closed.