سرہوٹہ نمبر 2 کوٹلی کی معروف شخصیت راجہ طارق اپنے آبائی گاوں میں رحلت کر گئے، برطانیہ کے مختلف شہروں سے کشمیری کمیونٹی کا اظہار رنج و غم
لوٹن ( نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے علاقے سرہوٹہ نمبر 2، کوٹلی سے تعلق رکھنے والی ممتاز سماجی و کمیونٹی شخصیت راجہ طارق اپنے گاوں میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
ان کی اچانک وفات کی خبر نے برطانیہ بھر میں مقیم ان کے عزیز و اقارب کو گہرے دکھ اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ راجہ طارق مرحوم ایک خوش اخلاق، ملنسار اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔
وہ ہمیشہ اپنے علاقے کے لوگوں کے دکھ درد میں شریک رہتے اور کمیونٹی کے اتحاد و تعاون کے لیے سرگرم کردار ادا کرتے تھے۔
ان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی لوٹن، وٹفورڈ، برمنگھم، مانچسٹر، شفیلڈ، بریڈفورڈ اور دیگر شہروں میں سرہوٹہ نمبر 2 اور کوٹلی سے تعلق رکھنے والے بے شمار عمائدین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
مختلف سماجی و سیاسی رہنماؤں نے ان کی وفات کو سرہوٹہ نمبر 2 کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ راجہ طارق جیسے مخلص افراد کم ہی پیدا ہوتے ہیں۔
سب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
مرحوم کے بھائیوں راجہ بشیر، راجہ سرفراز اور راجہ سفیر سمیت خاندان سے تعزیت کی جا رہی ہے _

Comments are closed.