وزیر اعظم کی ہدایت پر کامیاب مذاکرات، پاکستان و آزاد کشمیر کی جیت ہے،حکومتی کمیٹی
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) حکومتی کمیٹی نے کہا کہ عوامی الیکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان اور آزاد کشمیر کی جیت ہوئی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب قائم کردہ حکومتی کمیٹی نے مظفرآباد سے کامیاب مذاکرات کے بعد اسلام آباد پہنچ کر میڈیا سے خصوصی گفتگو کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا امیر مقام ، طارق فضل چودھری،راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرمیں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔
اُنہوں نے کہا کہ انتظامی ڈھانچے میں کمی، کوتاہی کو دور کیا جانا چاہیے، معاہدے سے پاکستان اور آزادکشمیر دونوں کی جیت ہوئی ہے جس کی کامیابی پر آزادکشمیر کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں
اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیرو گلگت بلتستان امیر مقام کا کہنا تھا کہ بھارت کی کشمیر میں خونریزی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،
مذاکرات کی کامیابی پر وزیراعظم شہبازشریف کے مشکور ہیں، دونوں فریقین کے درمیان خوش اسلوبی سے معاملات طے پاگئے ہیں اُنہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بہن بھائی کا رشتہ قائم رہے گا، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ معاہدے کے بعد کشمیر میں امن بحال ہوا،مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت فنڈز فراہم کرے گی
صدر پاکستان پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آزادکشمیر کے معاملے پر فوری کمیٹی تشکیل دی،وہاں کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اُن کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے گئے
۔راجہ پرویز اشرف مزید کہنا تھا کہ نفرت سے نہیں محبت سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، پاکستان اور کشمیر یک جان دو قالب ہیں،ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے

Comments are closed.