انوار الحق کا دور اختتام پذیر، فیصل راٹھور نئے وزیرِ اعظم

انوار الحق کا دور اختتام پذیر، فیصل راٹھور نئے وزیرِ اعظم

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے۔ اجلاس کے دوران پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، جس کے بعد سیاسی منظرنامہ تبدیل ہو گیا۔

 

ووٹنگ کے دوران فیصل ممتاز راٹھورکے حق میں 36 ووٹ ڈالے گئے، جس سے واضح اکثریت حاصل ہوئی اور وہ آزاد کشمیر کے سولہویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔دو ووٹ مخالفت میں پڑے جبکہ 9 ارکین اسمبلی غیر حاضر تھے قرارداد کی منظوری کے فوراً بعد اسمبلی میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

 

وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور اپنے عہدے کو شفاف اور عوامی مفاد کے مطابق چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے، تعلیم، صحت، معاشرتی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر مرکوز ہوگی۔

 

اس موقع پر سیاسی حلقوں میں جوش و خروش پایا گیا اور اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا خیرمقدم کیا۔ اس کامیابی کے بعد آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی تحریکیں اور ترقیاتی پروگرام متوقع ہیں۔

 

 

Comments are closed.