آزادکشمیراسمبلی:وزیرِ اعظم انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع
فیصل ممتاز راٹھور کو اپوزیشن نے نیا وزیرِ اعظم نامزد کیا۔ سیاسی ہلچل جاری
مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبرنے کی۔ تحریک میں ان کے خلاف ارکان اسمبلی کے دستخط شامل ہیں اور اپوزیشن نے انہیں ایوان کا اعتماد کھو چکا قرار دیتے ہوئے نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار کے طور پر فیصل ممتاز راٹھورکو نامزد کیا ہے۔ پارٹی کے مطابق تحریک کامیاب ہونے کی صورت میں وہ آزاد کشمیر کے نئے وزیرِ اعظم کے طور پر منتخب ہوں گے۔
اس تحریک کے بعد آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے اور آئندہ چند روز میں وزیرِ اعظم کے عہدے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔

Comments are closed.