بیوروکریسی مجبور،وزرابے بس،عوام بیزار:نیازی کاکڑاوار

بیوروکریسی مجبور،وزرا بے بس، عوام بیزار:نیازی کا ایوان میں کڑاوار

 

مظفر آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)پی ٹی آئی آزاد کشمیر نی تحریک عدم اعتماد سے لا تعلق رہتے ہوئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کی جانب سے عدم اعتماد میں ووٹ دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا اعلان کر دیا ، یہ تمام پراسس غیر آئینی و غیر قانونی ہے ، پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اراکان اسمبلی کی جانب سے خلاف ورزی پر قانونی کروائی کریں گے۔

 

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے قانون ساز اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین کو دفن کر دیا گیا ، جمہوریت کہیں اور ہے ،

 

سیاسی جماعتیں کہیں اور ہیں ، نظام کوئی اور چلا رہا ہے ، خدا کیلئے نظام کو اپنے پاس رکھیں ، ججز استعفے دے رہیں ہیں ، آئین کیلئے قرآن خوانی کروانی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ انوار الحق کہہ رہے ہیں کہ خوشی سے جا رہے ہیں ،

 

افسوس ، ان کے دور حکومت میں بیوروکریسی اور عوام کی تذلیل ہوئی ہے ، وزرا کو جس طرح جمع کر کے رکھا گیا وہ بھی قابل افسوس ہے ، ایوان کی بھی تضحیک کی گئی ۔

 

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی توہین ہوئی ، مینڈیٹ عمران خان کے ٹکٹ پر لینے والے کبھی عرش پر اور کبھی فرش پر ، اقتدار کیلئے دربدر ہوتے رہے ، کیا عوام نے اس لیے ووٹ دئیے تھے؟؟ مینڈیٹ کی ایسی توہین پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

 

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست کا نظام ٹھیک طریقہ سے نہیں چلا ، پورے کشمیر میں عوام بیزار ہیں، بیوو کریسی مجبور ہے،بلدیاتی نمائندے لاچار، اور وزراء بے بس تھے ، یہ گڈ گورننس تھی اس حکومت کی،اسی ایوان میں ہمیں بولنا نہیں دیا گیاسب کچھ بلڈوز کر کے بجٹ پاس کیا گیا ،سب کی زبانیں بند رہیں، کیا یہ جمہوریت تھی؟؟

Comments are closed.